پی آئی اے ملازمین کا مشکلات کے خاتمے کے لیے صدقہ
پی آئی اے ملازمین نے نجکاری کی بَلا ٹالنے کیلئے اسلام آباد میں بھی کالے بکرے کا صدقہ دے دیا۔احتجاج ، دھرنے اور ریلیاں مگر نتیجہ صفر۔ پی آئی اے ملازمین نے مقصد کے حصول کیلئے اللہ تعالی سے رجوع کر لیا۔ اسلام آباد کے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر دھرنے میں شرکاء نے کالے بکرے کا صدقہ دیا۔احتجاجی ملازمین کو کامل یقین ہے کہ صدقے کے بعد اُن کی مصیبت ختم ہوجائے گی۔