ایبٹ آباد کے ہوٹل میں گیس بھرجانے سے دھماکا

Abt Gas Leakage Blast Pkg 06-02

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Abt-Gas-Leakage-Blast-Pkg-06-02.mp4"][/video]

ایبٹ آباد:نجی  ہوٹل کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ پچیس افراد زخمی ہوگئے۔

سما کے مطابق ایبٹ آباد کے ہوٹل میں صبح سویرے دھماکا ہوا اورسوئے ہوئے لوگ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے۔پولیس کا کہنا ہے کمرے میں گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا  جس سے خاتون جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ  قریبی عمارتوں کی دیواریں تک لرز اٹھیں اورکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔  سما

Abbotabad

gas leakage blast

Tabool ads will show in this div