کوئٹہ میں خود کش دھماکا،9افراد جاں بحق،40زخمی

QTA Blast

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/CCTV-Footage-QTA-PKG-06-02.mp4"][/video]

 کوئٹہ : جناح روڈ پر لیاقت  پارک کے نزدیک خود کش حملے میں تین ایف سی اہل کاروں اور خاتون سمیت نو افراد شہید، جب کہ چالیس زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع نے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع ضلعی کچہری کے بیرونی گیٹ پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور بڑی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہل کار اور خاتون سمیت نو شہید، جب کہ چالیس زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں : کوئٹہ خودکش دھماکاکالعدم ٹی ٹی پی خراسان نےکیا،ڈی آئی جی آپریشنز

000_Del8400898 عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قریب گزرنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دھماکے کی زد میں آکر تباہ ہوگئیں، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار  موقع پر پہنچ گئے، جب کہ  وقوعہ اور اس کے اطراف عام عوام  کا داخلہ بند کردیا، دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید پڑھیں :  کوئٹہ خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

000_Del8400936ترجمان ایف سی کے مطابق خودکش حملے میں ایف سی کے ٹرک کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں ایف سی کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جب کہ زخمیوں میں بڑی تعداد میں راہ گیر شامل ہیں، جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔  صوبائی سیکریٹری داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا، جو ایف سی کی گاڑی سے ٹکرایا، جس سے خوفناک دھماکا ہوا۔ ،

مزید پڑھیں : کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی ویڈیو

qta

دھماکے کے بعد سیکریٹری داخلہ بلوچستان، ڈی آئی جی آپریشنز، ترجمان بلوچستان حکومت نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا، دھماکے پر صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ سماٗء

BALUCHISTAN

terrorism in pakistan

quetta blast

Tabool ads will show in this div