وزیراعظم آج گدوتھرمل پاورپلانٹ کے دویونٹس کا افتتاح کرینگے
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد وزیراعظم میاں نواز شریف آج گدو کا دورہ کر رہے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم 243 میگاواٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے، مئی میں تیسرا منصوبہ مکمل ہونے سے مجموعی طور پر 747 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم پیر کو گدو پاور پلانٹ کا دورہ کریں گے، اس موقع وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم دو سو تینتالیس میگاواٹ کے دو یونٹس کا افتتاح کریں گے۔ گدو پر تیسرا یونٹ مئی میں مکمل ہو جائے گا، جس سے مجموعی طور پر سسٹم میں سات سو سینتالیس میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گدو سے اس وقت سولہ سو پچپن میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے، یونٹس مکمل ہونے کے بعد یہ پیداوار بڑھ کر چوبیس سو دو میگاواٹ پر پہنچ جائے گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے یونٹس کی تعمیر چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، منصوبے کی وقت سے قبل تکمیل سے قومی خزانے کو اٹھاون ارب ساٹھ کروڑ روپے کا فائدہ ہو گا۔ سماء