حکومت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے،پروفیسر ابراہیم

ویب ایڈیٹر:
پشاور: کالعدم طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیاں بیٹھیں گی تو معاملات تب ہی آگے بڑھ سکیں گے، حکومت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہے۔

پشاور میں سماء سے خصوصی گفت گو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں بیٹھیں گی تومعاملات تب ہی آگے بڑھ سکیں گے، امن مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، مولانا سمیع الحق سے گزشتہ روز رابطہ ہوا، وہ بھی حکومت کے انتظار میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ13 قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کیا گیا تھا،اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا، وزیر داخلہ نے مولانا سمیع الحق سے ہفتے کے روز اجلاس کا وعدہ کیا تھا،حکومت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے۔ سماء

میں

سے

Video

qaddafi stadium

Tabool ads will show in this div