کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں گاڑی پرفائرنگ ،3 افرادجاں بحق،ایس پی سریاب
ویب ایڈیٹر:
کوئٹہ: کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فلاحی تنطیم کے دو کارکنوں سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ مقتولین کا تعلق منشیات کے خلاف سرگرم فلاحی تنظیم سے تھا۔
کوئٹہ میں پھر گولیاں چلیں اور تین لاشیں گرگئیں، اس بار قاتلوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے منیر مینگل روڈ پر گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں سوار فلاحی تنظیم کے کارکن نیاز اور میران جان زندگی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر سائیکل سوار اکبر بھی جان سے گیا، جب کہ قریبی دکاندار زخمی ہوا۔
مقتولین کا تعلق منشیات کے خلاف سرگرم تنظیم '' دا حق آواز'' سے تھا۔ مرنے والوں کے ساتھی کہتے ہیں انہیں منشیات فروشوں کیخلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ سماء
میں
پی
bond
drawn
تبولا
Tabool ads will show in this div