لاہور،سمن آباد میں دو گروپوں میں تصادم،نوجوان جاں بحق

HDL 2200 05-02 لاہور : لاہور سمن آباد کے علاقے ميں دو گروپوں ميں فائرنگ سے سولہ سالہ نوجواں جاں بحق، جب کہ تين افراد زخمي ہوگئے۔ پوليس کے مطابق سمن آباد کے علاقے ميں آزاد حيثيت سے منتخب چيئرمين چوہدری سليم اور ن ليگ کے کارکنوں ميں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتيجے ميں گھر کے بالکنی پر کھڑے دو بھائيوں سميت چار افراد زخمي ہو گئے، جنہيں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کيا گيا جہاں زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے سولہ سالہ صفدر دم توڑ گيا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں زخمی دوسرے بھائي بہادر کي حالت تشويشناک ہے،دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزمان تاحال فرار ہيں، پوليس کا کہنا ہے کہ ملزمان کي گرفتاري کے ليئے کارروائي جاري ہے۔ سماء

FAMILY DISPUTE

samnabad

Lahore Firing

Tabool ads will show in this div