اسحاق ڈار کی شفاف مردم و خانہ شماری کیلئے ایکشن پلان جلد بنانے کی ہدایت

Feb 05, 2016

IshaqDar

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے محکمہ شماریات کے سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ شفاف، محفوظ اور خوش اسلوبی سے مردم و خانہ شماری کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے 3 دنوں میں ایکشن پلان مکمل کرکے ارسال کیا جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت مارچ میں ہونے والی مردم و خانہ شماری کے انتظامات کے جائزہ کیلئے اجلاس منعقد ہوا، محکمہ شماریات کے چیف آصف باجوہ نے اجلاس کو فیڈرل بیورو آف شماریات کی جانب سے اس ضمن میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایف بی ایس اور صوبائی اداروں کے درمیان رابطے کیلئے کلیدی تنظیم ہے، انتظامات کے جائزہ کیلئے باقاعدہ بنیادوں پر ماہرین اور متعلقہ حکام کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیے ؛ اسحاق ڈار کی ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوششوں پر ایف بی آر کی تعریف

وزیر خزانہ نے کہا کہ مردم شماری کے انعقاد میں شفافیت یقینی اور انعقاد محفوظ انداز میں خوش اسلوبی سے کیا جائے، مسلح افواج کی جانب سے معاونت اہم ہے۔

وزیر خزانہ نے شماریات چیف کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے اس حوالے سے 3 دنوں میں مکمل ایکشن پلان دیں، انہوں نے ہدایت کی کہ شیڈول کے مطابق مردم و خانہ شماری یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ اے پی پی

finance minister

FBS

Tabool ads will show in this div