پی ایس ایل، لاہور کا کراچی کو 126 رنز کا ہدف، عامر کی ہیٹ ٹرک
دبئی : پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا ہے، محمد عامر نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔
دبئی میں کھیلی جارہی پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز تک محدود رہی، اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پہلے ہی اوور میں شعیب ملک نے کرس گیل کو 6 رنز پر پویلین بھیج دیا، اظہر علی 18، کیمرون ڈیل پورٹ 17، صہیب مقصود 22، ڈیوائن براوو 14، کیوون کوپر اور زوہیب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
کراچی کی جانب سے محمد عامر نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، انہوں نے اپنے آخری اوور میں شاندار ہیٹ ٹرک بنائی، شعیب ملک، شکیب الحسن، عماد وسیم اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سماء