یمن میں میزائل حملہ؛القاعدہ کمانڈرہلاک
صنعا: يمن میں امريکي ميزائل حملے سے القاعدہ کمانڈر جلال بليدي ہلاک ہوگيا۔شدت پسند سے متعلق معلومات کي فراہمي پربھاري انعامي رقم مقرر تھي۔ امريکي ميڈيا کے مطابق القاعدہ کمانڈر جلال بليدي کويمن کے صوبے ابيان کي جانب سفر کے دوران میزائل سے نشانہ بناياگيا۔
القاعدہ کمانڈر یمن کے دارالحکومت صنعا ميں مغربي سفارتخانوں اورسفارتکاروں پرحملوں ميں مطلوب تھا۔جلال بلیدی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 50لاکھ ڈالرانعام مقررتھا۔ سماء