پی آئی اے کو کمپنی بنا کر دم لیں گے: وزیراعظم

Feb 05, 2016
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Pm-Meeting-On-Pia-Isb-Pkg-04-02.mp4"][/video] Pm Meeting On Pia Isb Pkg 04-02 اسلام آباد: حکومت کا پی آئی اے کو کمپنی بنانے کا فیصلہ برقرار ہے۔ مسافروں کو مشکلات سے بچانے کے لئے متبادل حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ پی آئی اے بحران پر اعلٰی سطح کی بیٹھک میں احتجاج اور دھرنے نظرانداز کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ سرکار اپنے فیصلوں پر ڈٹ گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں میاں صاحب کے قریبی رفقاء اور وزراء نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسافروں کو مشکلات سے بچانے کیلئے متبادل حکمت عملی بنائی گئی۔ شرکاء نے سرکاری سطح پر نئی فضائی کمپنی کے قیام کی تجویز کی مخالفت کردی تاہم ملک میں مزید نجی ائیرلائنز کو کام کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کو کمپنی بنانے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ وزیراعظم نے ایئربلیو کی جانب سے اضافی کرایوں کی وصولی کی اطلاعات پر شاہد خاقان عباسی سے بازپرس کی اور ہدایت کی کہ نجی ایئر لائنز کو مسافروں سے ناجائز فائدہ نہ اٹھانے دیا جائے۔ سماء

AIRLINE

Tabool ads will show in this div