ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، وزراء کل حلف اٹھائیں گے

ویب ایڈیٹر

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا، کل 4 وزراء اور 2 مشیر سندھ کابینہ میں شامل ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں، متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی سے اتحاد اور سندھ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیو ایم کے رہنماء کل صوبائی وزراتوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں متحدہ کے 4 وزراء اور 2 مشیر شامل ہوں گے، رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، عادل صدیقی اور سردار احمد کو وزیر بنایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو کھیل، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور امور نوجوانان کی وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ سماء

سندھ

Video

games

export

Tabool ads will show in this div