متحدہ کے رہنماء مصطفیٰ کمال کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ نے ایم کیو ایم کے رہنماء مصطفی کمال کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

ایم کیو ایم کے رہنماء مصطفی کمال نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا جسے منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ کو بھجوا گیا، نیئر حسین بخاری نے مصطفیٰ کمال کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال نے 9 ماہ قبل اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دیا تھا جسے آج منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ کو بھجوا گیا تھا، مصطفیٰ کمال گزشتہ کئی ماہ سے سینیٹ سے غیر حاضر تھے اور متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں بھی غیر فعال ہیں، مصطفیٰ کمال کراچی کے ناظم بھی رہ چکے ہیں، اپنی نظامت کے دوران شاندار کارکردگی کے باعث انہیں کافی پذیرائی ملی۔ سماء

bail

myanmar

burden

uzbekistan

Tabool ads will show in this div