ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت؛ شریک ملزم رؤف صدیقی جذباتی ہوگئے

Feb 04, 2016
DR ASIM CASE KHI PKG 04-02-16 MEHROZ [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/DR-ASIM-CASE-KHI-PKG-04-02-16-MEHROZ-.mp4"][/video]

کراچی : دہشتگردوں کا علاج کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی عدالت میں شریک ملزم رؤف صدیقی جذباتی ہوگئے، عمرے پر جانے کا بتایا تو ڈاکٹر عاصم نے دعا کی درخواست کردی۔

عدالتوں کے چکر لگاتے رؤف صدیقی پھٹ پڑے، دہشتگردوں کا علاج کرنے کے مقدمہ کی سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی عدالت میں رؤف صدیقی نے کہا کہ عمرے پر جارہا ہوں، اللہ کی عدالت سے انصاف مانگوں گا۔

ڈاکٹر عاصم نے بھی فوراً عرضی ڈال دی، بولے میرے لئے بھی دعا کیجئے گا، رؤف صدیقی نے کہا کہ میرے خلاف 24 مقدمات درج ہیں، مزید 24 کئے جائیں گے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق سلیم شہزاد کا اصل نام سلیم الحق ہے، نادرا حکام تصویر سے ریکارڈ تلاش کریں گے۔

مفرور ملزمان قادر پٹیل، انیس قائمخانی اور سلیم شہزاد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، عثمان معظم کی جیل میں بی کلاس سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر عدالت نے ٹیکس اور تعلیمی سرٹیفکیٹ طلب کرلئے۔ سماء

ATC

rauf siddiqui

Dr Asim case

Tabool ads will show in this div