آئی ایس پی آرپرکسی نےالزام لگایانہ یہ کوئی ایشوہے،پرویزرشید

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں آئی ایس پی آر پر کسی نے الزام لگایا نہ یہ کوئی ایشو ہے۔ اُن کا کہنا ہے میڈیا کے ساتھ عشق اور تمام اداروں کے ساتھ ایمان کا رشتہ ہے۔

کراچی میں سینیر صحافی پر حملہ لیکن براہ راست الزام ملک کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایجنسی اور اس کے سربراہ پر لگا۔ آئی ایس آئی کا تو کہنا ہے کہ الزامات پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، لیکن وزیر اطلاعات کہتے ہیں کوئی الزام لگا نہ یہ کوئی مسئلہ ہے۔

پرویز رشید یہ بھی کہتے ہیں کہ اداروں میں تصادم کی کوئی گنجائش نہیں، اُنہوں نے اہم اداروں اور میڈیا سے عشق کا ذکربھی چھیڑا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کررہے ہیں، اور اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  نفرت کے خاتمے کیلئے علم کو فروغ دینا ہوگا، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے شدت پسندی پھیلانے والی کتابوں کو تلف کرنے کی ضرورت ہے۔ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کتاب بینی کو فروغ دینا ہوگا، کتاب کا احترام بنیادی چیز ہے

 

حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم فاٹا میں قیام امن کے خواہش مند ہیں۔ سماء

آئی

ایس

پی

jinnah

appeal

haq

cricket series

Tabool ads will show in this div