اسلام پر حملہ تمام مذاہب پرحملہ ہے، باراک اوباما

BARACK-OBAMA-680x452

واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما کا کہنا ہے کہ اسلام پر حملہ تمام مذاہب پرحملہ ہے۔ مسلمان امریکی معاشرہ محفوظ بنانے کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

آٹھ سالہ دور اقتدار میں امریکی صدر پہلی بار میری لینڈ کی ایک مسجد گئے اور امريکي مسلمانوں کي حمايت ميں پرجوش تقرير کي۔ بالٹی مور میں مسجد کے دورے کے موقع پر امریکی صدر نے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پرافسوس کا اظہار کیا۔

صدر باراک اوباما کا کہناتھاکہ دہشتگردی کے واقعات پر اسلام کی غلط تصویر پیش کی گئی۔ امریکی معاشرےکومحفوظ بنانےکیلیےمسلمان اہم کرداراداکررہےہیں۔

خطاب کيلئے صدراوباما جوتے اُتارکرڈائس پہ آئے۔ ان کی مسجد آمد پرمسلمان کميونٹي ميں خوشي کي لہر دوڑ گئي۔

امریکی صدر نےاپنے خطاب کے دوران اس بات پر زوردياکہ لوگ مساجد ميں آئيں اورديکھيں کہ يہاں بھي خدا کي عبادت ہوتي ہے۔

باراک اوباما نے مزيدکہا کہ اسلام کو دبانے کي کوشش دہشت گردوں کا ايک پروپيگنڈا ہے جس کي بھرپور مخالفت کرتے ہيں۔

مسجد انتظاميہ سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے ري پبلکن پارٹي کے ارکان پر تنقيد کرتے ہوئےکہا کہ قانون کااحترام کرنے والے مسلمانوں کوديوارسےلگاناجارحيت ہے۔ سماء

MOSQUE

MUSLIMS

US president

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div