لاہور،گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث چار بہن بھائی جاں بحق

Feb 04, 2016
 

Fire Home Lhr

FIRE CASE 1500 LHR PKG 04-02

لاہور :  حسن ٹاﺅن میں واقع گھرمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے چار بچے جاں بحق، جب کہ میاں بیوی اور ایک بچی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر واقعہ حسن ٹاﺅن میں گھر بجلي کے تاروں ميں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آگر گھر میں موجود چار بچے جاں بحق، جب کہ میاں بیوی اور ایک بچی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں8سالہ عثمان، 3 سالہ حنان،6سالہ ارسلان اور 7سالہ بچی نستعین شامل ہیں، جب کہ ایک بچی سفینہ کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اممدادی کارروائیوں کا آغاز کیا، پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی،جب کہ جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ سماء

short circuit

Tabool ads will show in this div