کراچی آپریشن ناکام بنانےکیلئےپی آئی اےملازمین کااحتجاج کرایاگیا،پرویزرشید

Pervez Rasheed isb Pkg 03-02 اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پی آئی ملازمین کا احتجاج کراچی آپریشن سے جوڑ دیا، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آپریشن ناکام بنانے کے لیے سازش کی جارہی ہے لیکن قومی ائیرلائن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پرویز رشید نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا، میڈیا سے گفت گو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست قومی ترقی کے منصوبوں کوروکنے کے لیے کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں احتجاج کو کیش کرنا چاہتی ہیں، امن وامان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مزید پڑھیں : پی آئی اے نجکاری کیخلاف ملک گیراحتجاج،کراچی میں 3افراد جاں بحق وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف کی طرف سے دھرنے کے اعلان پر بھی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ عمران خان بیماری اور بے روزگاری کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے لیے حکمت عملی  موجود ہے، اقدامات وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آئیں گے، وفاقی وزیر نے چئیرمین پی آئی اے کے استعفے کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ استعفیٰ آگیا ہے، منظور بھی ہوجائے گا۔ سماء

PERVAIZ RASHEED

PIA PRIVATIZATION

PIA Workers Protest

Nasir Jaffer

Tabool ads will show in this div