سندھ اسمبلی : تحفظ پاکستان آریننس کیخلاف متحدہ کی قرار داد پیش، متعلقہ کمیٹی کے سپرد

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سندھ اسمبلی میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کیخلاف ایم کیو ایم کی قرار داد منظور نہ ہوسکی، پیپلز پارٹی  نے حمایت کرتے کرتے قانونی اعتراضات لگا دئیے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر تحفظ پاکستان بل کی بازگشت سنائی دی، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار نے قرار داد پیش کی جس پر ایوان میں گرما گرم بحث ہوئی۔

ایم کیو ایم کے رکن خواجہ اظہار الحسن بولے تحفظ پاکستان آرڈیننس آئین پاکستان سے متصادم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایم کیو ایم کی قرار داد کی شروع شروع میں پی پی والوں نے بہت حمایت کی، اپوزيشن ليڈر فيصل سبزواری نے شعر بھی پڑھ کر حکومت کا شکريہ بھی ادا کيا، لیکن  پھر پیپلز پارٹی نے سیاسی تجربے کی بنیاد  پر تحفظ پاکستان بل کیخلاف قرارداد کو قانونی پيچيدگيوں میں پھنسادیا۔

تحفظ پاکستان آرڈیننس کیخلاف ایم کیو ایم کی قرارداد منظور نہیں ہوسکی اور متعلقہ کميٹی کو بھجوادی گئی۔ سماء

سندھ

jundullah

questions

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div