نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں بھاری مارجن سے شکست دے دی

N Z bow

آکلینڈ:نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 159 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

 بدھ کو آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بالرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا۔میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 307 رنز بنائے، گپٹل اور کپتان میک کولم نے ٹیم کو 79 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا۔ میک کولم 44 رنز بنا کر فالکنر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ہیزلووڈ نے ولیمسن کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہ دیا، وہ صفر پر پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیئے:آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی جارحانہ بیٹنگ

اس کے بعد نیکولز نے گپٹل کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ میں 100 رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کا سکور 181 تک پہنچا دیا، اس اسکور پر گپٹل رن آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے 90 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ایلیٹ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیکولز 61 رنز بنانے کے بعد مارش کی گیند کا نشانہ بنے، اینڈرسن 10، رونچی 16 اور ایڈم ملن 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، سنٹنر اور ہنری نے مل کر مقررہ اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 8 وکٹوں پر 307 رنز تک پہنچا دیا۔ سنٹنر 35 اور ہنری 5 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ہیزلووڈ، فالکنر اور مارش نے دو، دو جبکہ ہیسٹنگز نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Aus bat1

جواب میں کینگروز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 25 ویں اوور کی دوسری گیند پر 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کینگروز کا کوئی بھی بلے باز کیویز بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا۔ میتھیوویڈ 37، جیمز فالکنر 36، کپتان اسمتھ 18، ڈیوڈ وارنر 12 اور رچرڈسن 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

AUS bat

مارش 5، بیلی 2، میکسویل اور مچل مارش صفر، اور ہیسٹنگز 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ہنری اور بولٹ نے 3، 3 جبکہ سنٹنر نے 2، ملن اور اینڈرسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ سماء

MAXWELL

martin guptil

new zealand batsman

Tabool ads will show in this div