طیارےکہاں پارک کریں؟اسلام آباد کے پائلٹس مشکل میں پڑگئے

Pia Flights Disturbed Isb Pkg 03-02

اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر طیارے کہاں پارک کریں، پائلٹس مشکل میں پڑ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے پارک کرنے کیلئے جگہ نہیں ہے، ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک ستائیس پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن کے طیارے فضاؤں کے بجائے زمین پر ہیں۔ بینظیر بھٹو ایئرپورٹ کی پارکنگ پر گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔ چھ طیاروں کی پارکنگ پر اس وقت پانچ طیارے کھڑے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے بیرون ملک سے آنے والی پی آئی اے کی کسی بھی پرواز کو جگہ ملنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیے:پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال؛پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی کراچی، پشاور، سکھر، کوئٹہ اور گلگت جانے والے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لندن، دبئی اور جدہ جانے والی  بیشتر پروازیں بھی اپنی منزل کی جانب روانہ نہ ہو سکیں۔ پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہونے سے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیئے:پی آئی اے ملازمین کی قربانی،احتجاج میں نیاجوش

بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اے ایس ایف اور پولیس اہلکار،اسلحہ، ڈنڈے اور آنسو گیس شیل لئے چوکس کھڑے ہیں، جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر گراؤنڈ سروسز نجی کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔  سماء

Benazir International Airport

PIA protest

pia planes

PIA flight operation

Tabool ads will show in this div