پی آئی اے ملازمین کی قربانی،احتجاج میں نیاجوش
کراچی:نج کاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی تحریک کو زندگیوں کی قربانی ملی تو گویا تحریک میں جان پڑگئی۔ملازمین ایک نئے ولولے اور حوصلے کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں۔
پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں خون شامل ہونے سے مظاہرے میں شدت آگئی ہے۔ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں نعروں کی ایک ہی صدا گونج رہی ہے، نجکاری نامنظور۔کراچی کے ہیڈ آفس پرمظاہرین دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔کون پائلٹ ،کون کلرک، سب ایک ساتھ احتجاج کررہے ہیں۔
لاہور میں بھی قومی ایئرلائن کے ملازمین صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔اسلام آباد،ملتان، کوئٹہ ہرجگہ پی آئی اے ملازمین نجکاری کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے گزشتہ روز مظاہرین کو سخت وارننگ دی تھی۔
کراچی میں 3 ملازمین کی موتپر چیئرمین پی آئی اے نے ضمیر کی آواز کو لبیک کہا اور استعفی دے دیا۔ سما