پی آئی اے ملازمین کے شہر شہر مظاہرے، ہڑتال، درجنوں پروازیں منسوخ
کراچی / لاہور / اسلام آباد : نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین تاحال ڈٹے ہوئے ہیں، شہر شہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہڑتال کے باعث جناح ٹرمینل، بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں سے پی آئی اے کی 2 درجن سے زائد پروازیں بدھ کو بھی منسوخ کردی گئیں۔
پی آئی اے ملازمین کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے، اسلام آباد سےجدہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 7307 منسوخ کردی گئی، پشاور جانے والی پرواز پی کے 285 ، جبکہ اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی احتجاج اور مظاہروں کے باعث منسوخ کردی گئیں، پی آئی اے کی گلگت جانے والی پرواز پی کے 605 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 855 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔
اسلام آباد سےپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 301 جبکہ سکھر جانے والی پرواز پی کے 691 بھی عملے کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئیں، چترال جانے والی پرواز پی کے 660، ژوب جانے والی پی کے 689 اور لندن کیلئے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 785 بھی مسافروں کو لے کر اپنی منزلوں کی طرف نہ جاسکیں۔
ملازمین کے احتجاج کے باعث اسلام آباد سے پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 363 اور دبئی جانے والی پرواز پی کے 211 بھی منسوخ ہوگئیں۔
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 736 تاخیر کا شکار ہے، ڈیرہ غازی خان سے کراچی کی پرواز پی کے 585 منسوخ کردی گئی، پشاور سے کراچی کی پرواز پی کے 353 تاخیر کا شکار ہے، لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 جبکہ کوئٹہ سے کراچی کی پرواز پی کے 526 منسوخ کردی گئی۔
مزید پڑھیئے:چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا مستعفی ہونے کا اعلان
فیصل آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 341 ، ملتان سے کراچی کیلئے پی کے 331 بھی مسافروں کو لے کر نہیں آسکیں، تربت سے کراچی کی پرواز پی کے 502 بھی منسوخ کردی گئی، کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 363 بھی منسوخ ہوگئی۔
رحیم یار خان سے کراچی کی پرواز پی کے 583 منسوخ ہوئی، کوئٹہ سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے 689 اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 369 بھی منسوخ کردی گئیں، گوادر اور سکھر سے آنے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ سماء