چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی : چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ بھجوادیا۔

چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ناصر جعفر نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف احتجاج اور موجودہ تنازع پر عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں میرا ضمیر مزید کام کرنا گوارا نہیں کررہا، اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو بھجوادیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین احتجاج چھوڑ کر مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، ادارہ پہلے ہی خسارے میں جارہا ہے، پروازیں منسوخ ہونے سے مزید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، میں ہمیشہ پی آئی اے کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔ سماء

Nasir Jafar Resigned

Worker Protest

Police Turture

Tabool ads will show in this div