امریکا نے داعش کیخلاف جنگی فنڈز میں 50 فیصد اضافہ کردیا
واشنگٹن : امریکا نے داعش کیخلاف جنگی فنڈز میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
منگل کو امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے پینٹاگون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء میں داعش کیخلاف کارروائیوں کیلئے بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ داعش کو کچلنے کیلئے 7.5 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے جو رواں سال 2016ء کے فنڈز کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہیں، داعش دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، اس کے خاتمے کیلئے امریکا تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ اے پی پی