آرمی چیف کا دورہ سوات، کالج اور پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا

Nov 30, -0001

سوات: آرمی چیف کا دورہ سوات،سیدو شریف میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک کے پُرفضا مقام سیدو شریف میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تعمیر کئے گئے تعلیمی اداروں کا افتتاح کیا۔ دونوں منصوبے سوات آپریشن کے بعد بحالی اقدامات کا حصہ ہیں۔ بحالی اقدامات کے تحت فاٹا میں باون تعلیمی ادارے اور سات صحت کے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں، پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں چھ سو اور پیرامیڈکل انسٹی ٹیوٹ میں تین سو طلبہ کی گنجائش ہے۔ دونوں اداروں میں بیاسی لڑکوں اور باون لڑکیوں کے لئے ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ سماء

چیف

آرمی

Tabool ads will show in this div