بھارت میں پہلے زیرِ سمندر ریسٹورنٹ کا افتتاح

Feb 02, 2016

 1a

احمد آباد : بھارت کے شہر احمد آباد میں پہلے زیرِ سمندر ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوگیا، احمد آباد میں شہری کھانے کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق اور نظاروں کا بھی لطف اٹھا رہے ہیں۔

بڑی بڑی عمارتوں اور وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ریسٹورنٹ تو دنیا بھر میں تعمیر کئے جا تے ہیں، تاہم اب بھارتی شہر احمد آباد میں زیرِ سمندر ایک منفرد ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے۔

1

میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ریئل پوسیڈن نامی ریسٹورنٹ 20 فٹ پانی کی گہرائی میں واقع ہے جبکہ اس کی 4 دیواروں کو مکمل طور پر شیشے سے بنایا گیا ہے، اس ریسٹورنٹ کے بڑے ہال میں شیشے کے پاس بیٹھ کر کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس ریسٹورنٹ کی سجاوٹ میں سمندری رنگ اور آبی مخلوق کو مدِنظر رکھا گیا ہے اور دلچسپ تزین و آرائش بھی کی گئی۔ اے پی پی

Amazing Interesting

Unerwater Restaurant

Ahmedabad

Real Poseidon

Tabool ads will show in this div