کراچی،پرانی سبزی منڈی پرخودکش دھماکا،سابق پولیس افسر شفیق تنولی شہید

ویب ایڈیٹر:
کراچی :پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں سابق پولیس افسر شفیق تنولی کے گھر پر خود کش حملہ، شفیق تنولی سمیت دو افراد جاں بحق، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں سابق پولیس افسر شفیق تنولی کا گھر منہدم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل بھی دہشت گردوں کی جانب سے شفیق تنولی کو نشانہ بنایا گیا تھا، گزشتہ سال بھی دہشت گردوں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق پولیس افسر شفیق تنولی کو کلفٹن میں کارروائی کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔ شفیق موجکو تھانے کی حدود میں تعینات تھے۔ سماء

burger

شہید

identity

poisoned

cricket board

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div