سوات اور لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن کیلئے آج ووٹنگ جاری
اسٹاف رپورٹ
سوات/لاڑکانہ : سوات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ نمبر چھیاسی میں پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست ن لیگ کے قموس خان کی ڈگری جعلی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا حلقہ چھیاسی سوات سات میں ضمنی الیکشن کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جہاں نو امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے ن لیگ کے قموس خان کے بھائی سردار خان اس نشست کا دفاع کریں گے۔
اے این پی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ڈاکٹر حیدرعلی بھی تگڑے امیدوار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شاہی خان اور پختونخوا میپ کے مختارخان یوسفزئی بھی میدان میں ہیں۔ حلقے میں بیالیس پولنگ اسٹیشن حساس ترین، جب کہ چھتیس حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ سماء