کچھ پاکستانی بھی غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں :کمانڈر سدرن کمانڈر

562045f10a215 کوئٹہ :  کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر غیر ملکی طاقتیں خوش نہیں، کچھ پاکستانی بھی غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ کوئٹہ میں ہونے والے سیکیورٹی کانفرنس کی تقریب سے خطاب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پر منفی سیاست نہ کی جائے ،ویسے ہی غیر ملکی طاقتیں اس منصوبے سے خوش نہیں ہیں اور پاکستان کے کچھ لوگ بھی غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی جس اسٹریٹجک اہمیت کی بات کرتے تھے اب وہ وقت آگیا ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں ،میں ان کی وجو ہات نہیں جاننا چاہتا،ہم سب کو مل بیٹھ کر صوبے کے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کر لیے جائیں نہ کہ طاقت کا استعمال کرنا پڑے لیکن اگر کوئی ہاتھ گلے پر آگیا تو پھر گریبان تو چھڑانا ہوگا، ریاست کو کسی کو مارنے کا حق نہیں، میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں۔ سماء

cpec project

COMMANDER SOUTHERN COMMAND

Border and Security

Lt.Gen. Aamir Riaz

Tabool ads will show in this div