ہڑتال کرنیوالوں کےپرکاٹ دینگے،متبادل ملازمین کابندوبست ہوگیا،پرویزرشید

Pervez Rasheed 2100 NAT 01-02 RAHEEL اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کو ریڈ وارننگ جاری کر دی، ان کا کہنا تھا کہ گڑ بڑ کرنے والوں کے پَر کاٹنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی نوکریوں کی ذمہ داری نواز شریف نے اُٹھا لی ہے، لیکن اگر کسی نے ہڑتال کا راستہ اختیار کیا تو پھر سزا ملے گی۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت قومی ائیر لائن کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پرویز رشید نے کہا کہ جسے برطرف کیا گیا اسے دوبارہ نوکری نہیں دینگے، پی آئی اے کو فعال رکھنے کیلئے حکومت نے متبادل انتظام کر رکھا ہے۔ سماء

PERVAIZ RASHEED

PIA PRIVATIZATION

PIA employees protest

Red Warning

Tabool ads will show in this div