عزیر بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ

UZAIR FINAL 30-01

کراچی : لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار گینگسٹر عزیز بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ملزم 55 مقدمات میں ملوث ہے۔

لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیز بلوچ کے مقدمات فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جے آئی ٹی مکمل ہونے کے بعد مقدمات فوجی عدالت منتقل کردیئے جائیں گے۔

عزیز بلوچ کیخلاف سنگین نوعیت کے 55  مقدمات زیر التواء ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت میں 42 مقدمات قائم ہیں، اے ٹی سی لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار کو تمام مقدمات میں اشتہاری قرار دیا ہے جبکہ سیشن عدالت میں 13 مقدمات میں مطلوب ہیں، جن میں سے 2 میں اے کلاس، 3 میں مفرور قرار دے رکھا ہے۔ سماء

Liyari

GANG WAR

Uzair Balooch

Tabool ads will show in this div