وزیراعظم15مئی سےپہلےایران کادورہ کریں گے،دفترخارجہ
ویبب ایڈیٹر:
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 15 مئی سے قبل ایران کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورے سے قبل ایرانی وزیر داخلہ پاکستان آئیں گے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن معاہدے کو ختم کرنے کا تاثر غلط ہے،انہوں نے کہا کہ ایران سے بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ دو حکومتوں کے درمیان ہے، معاہدہ عالمی پابندیوں کو متاثر نہیں کریگا، وزیراعظم15مئی سے پہلے ایران کا دورہ کریں گے،وزیراعظم کے دورے سے قبل ایرانی وزیر داخلہ پاکستان آئیں گے، تاہم ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔
موجودہ صورت حال اور بھارتی چینلز پر آئی ایس آئی کے خلا ہزرہ سرائی پر ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا کے آئی ایس آئی پر الزامات بے بنیاد ہیں، بھارتی ٹی وی چینلز کی آئی ایس آئی پر تنقید پر حیرت نہیں ہوئی، آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔
پریس بریفنگ میں ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم30اپریل کو 3 روزہ دورے پر برطانیہ جائیں گے، وزیراعظم برطانوی کابینہ کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے، جب کہ وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس، اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔