رکن پنجاب اسمبلی اور اداکارہ کنول نعمان شدید علیل

Kanwal Noman

لاہور:رکن پنجاب اسمبلی اور سابق اداکارہ کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 سما کے مطابق  کنول نعمان جناح اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔ ڈاکٹرز کے مطابق کنول کی حالت نازک ہے اور انھیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

کنول نعمان مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔ کنول نعمان نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے کئی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کی ۔کنول نعمان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔  سما

PUNJAB ASSEMBLY

pakistan television

Pakistan Muslim League N

pakistan politicians

kanwal noman

Tabool ads will show in this div