ملالہ کا پورٹریٹ نیلامی کیلئے نیویارک منتقل

Nov 30, -0001

نیویارک: پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی خدمات آرٹسٹوں کا موضوع بھی بن گئیں ۔۔ برطانوی مصورکا تخلیق کردہ پورٹریٹ نیویارک میں نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا۔

ایک ملالہ، بہت سے اعزازات، بہت سارے انعامات اوربہت سے دیدہ زیب رنگ۔ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ملالہ یوسف زئی کی معصوم دلکشی کینوس میں سماگئی ہے۔

یہ شہکار فن پارہ تیار کیا برطانوی مصور جوناتھن یو نے۔ تصویر میں ملالہ کتاب کا مطالعہ کررہی ہے۔ ملالہ نے جب فن پارہ دیکھا توجوناتھن یؤسے پوچھا کہ صرف دوباردیکھنے کے بعد اتنا عمدہ شہکار کیسے تخلیق کیا۔

یؤ نے ملالہ کو جواب میں چند تکنیکی پہلو سمجھائے۔ یہ فن پارہ اب نیویارک کے کرسٹی نیلام گھرمیں چودہ مئی کو مول پائے گا۔

فنپارے کا عنوان ہے گرل ریڈنگ نیلامی سے حاصل شدہ رقم ملالہ فنڈ کا حصہ بن جائے گی۔ دو سے تیرہ مئی تک فنپارے کی نمائش ہوگی۔ سماء

euro

Tabool ads will show in this div