پی آئی اے کا ملک بھرمیں دفاتر کھولنے کا اعلان

Feb 01, 2016

Pia Protest Khi 10Am 01-02

اسلام آباد: پی آئی اے انتظامیہ نے ملک بھر میں تمام دفاتر پیر سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، تاہم  جوائنٹ ایکشن کمیٹی احتجاج سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ۔ پی آئی اے کے اعلاميہ ميں کہا گیا کہ قومی ایئرلائن کی املاک، دفاتر اور ملازمین کی حفاظت کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملازمین کی تنخواہ، پنشن اور گریجويٹی پر بھی کسی قسم کا اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چھ ماہ کیلئے ادارے کی نجکاری کا عمل مؤخر کرنے کی تجویز مسترد کردی اور کل سے فلائٹ آپریشن بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے دوٹوک کہا کہ وہ لاٹھیاں کھانے اور گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں لیکن احتجاج سے ہیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سماء

Tabool ads will show in this div