کراچی،شادی ہال کی ٹنکی سے 6سالہ بچی کی لاش برآمد

ORANGI TOWN CLASH KHI PKG 31-01-16 MEHROZ کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں شادی ہال کی پانی کی ٹنکی میں سے چھ سالہ بچی کی لاش بر آمد کرلی گئی، بچی پچیس جنوری کو شادی کی تقریب میں لاپتا ہوگئی تھی۔ کراچی کے گنجان علاقے اورنگی ٹاؤن میں قائم شادی ہال کو ورثا اور اہل علاقہ نے اس وقت آگ لگا دی، جب ان کی پھول سے کھوئی ہوئی بچی کی لاش ہال کے عقب میں بنی پانی کی ٹنکی سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی دو روز قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ شادی ہال میں تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھی، تاہم تقریب کے دوران وہ اچانک لا پتا ہوگئی، دو دن گزرنے کے بعد بچی کی لاش شادی ہال کی پانی کی ٹنکی میں سے برآمد ہوئی، جس کے نتیجے میں اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور شادی ہال کو آگ لگا دی اور آگ بجھانے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑی پر بھی پتھراﺅ کیا۔ حالات گشیدہ ہونے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا، پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ہال کے ویٹر سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بچی کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے،ایم ایل او عباسی شہید کے مطابق زیادتی کی تصدیق حتمی رپورٹ میں ہوسکے گی، ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ ڈوبنے کے باعث بچی کی لاش خراب ہوگئی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ نے شادی ہال کے ٹینک سے بچی کی لاش ملنے کا نوٹس لے لیا، صوبائی وزیر داخلہ نے ایس ایس پی ویسٹ کو معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، واضح رہے کہ رواں سال پچیس جنوری کو شادی کی تقریب میں چھ سالہ بچی لاپتا ہوگئی تھی۔ سماء

KARACHI KILLING

CHILD ASSAULT

Minor Girl Killed

Marriage Hall Case

Missing Child

MLO Abbasi Shaheed Hospital

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div