چارسدہ،فورسز کی کارروائی،را ایجنٹ سمیت8دہشت گرد گرفتار

Jan 31, 2016
KPK-Police چارسدہ : چارسدہ کے علاقے میں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران را ایجنٹ سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں سے اسلحہ، افغان سمز اور جہادی لٹریچر بھی برآمد۔ چارسدہ کے علاقے عمر زئی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مشرکا کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ سمیت آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں میں دو افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے جہادی لٹریچر، افغان سمز اور اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں، جن سے ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم گل آغا نامی افغان باشندے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہےتاہم ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ سماء

security forces

charsadda attack

Afghan Sims

RAW Agent Arrested

Tabool ads will show in this div