ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی،3 شرپسند گرفتار

dera_bugti_balochistan1_groiy_Pak101(dot)com ڈیرہ بگٹی : بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کرکے تین شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید پڑھیں : پنجاب میں فیصلہ کن آپریشن شروع ہوگیا ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے نبی کلی میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر فرنٹیئر کور نے کارروائی کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ مریز پڑھیں : وزیر داخلہ بلوچستان کا گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جو گیس پائپ لائنوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب بتائے جاتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔ سماء

DERA BUGTI

Balochistan Operation

Tabool ads will show in this div