لاہور میں اورنج لائن پروجیکٹ کے متاثرین کا احتجاج
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Orange-line-Protest-Lhr-Pkg-31-01.mp4"][/video]
لاہور:اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ تعمیر سے قبل ہی متنازع ہوگیا ہے۔تعمیراتی کام کے دوران احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان کی املاک چھین کر مارکیٹ ویلیو سے آدھی قیمت دے رہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔
لاہور کےعلاقے ہربنس پورہ میں اورنج لائن پروجیکٹ کے متاثرین نے احتجاج کیا۔ رنگ روڈ کے قریب ڈپو کی تعمیر کا کام احتجاج کے باعث روک دیا گیا۔ مظاہرین نےعملےکو مشینری سمیت باہر نکال دیا۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ انھیں زمین کی قیمت مارکیٹ ویلیو سے آدھی دی جارہی ہے۔ سما