وزیراعظم نواز شریف کا افغانستان میں سیلاب پر افغان عوام سے یک جہتی کا اظہار

Nov 30, -0001

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے افسوس اور افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی کے نام اپنے پیغام میں وزیرعظم نوازشریف نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے افغان عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ افغان عوام اس قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان کو صبر تحمل سے برداشت کر لیں گے۔

 

Tabool ads will show in this div