افغان نیشنل آرمی کےوفد کا کورہیڈکواٹرزپشاور کادورہ،کور کمانڈرسے ملاقات

Jan 30, 2016
12651229_1071896056174333_767041091603783368_n پشاور: افغان نیشنل آرمی  کے آٹھ رکنی وفد نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے دوران کورکمانڈر سے ملاقات کی، افغان  وفد نے  یادگار شہداء پر چادر بھی چڑھائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے آٹھ رکنی وفد نے کور کمانڈر  لیفٹیننٹ جنرل محمد شریف کی قیادت میں ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر افغان وفد نے شہداء یادگار پر چارد بھی چڑھائی۔ مزید پڑھیں چارسدہ حملہ افغانستان سےہوا،خواتین کےاستعمال ہونیکاانکشاف،کالزبھی پکڑی گئیں آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں : چار سدہ حملے کے 4 سہولت کار میڈیا کے سامنے بے نقاب ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر بہترین انتظامات کیلئے دونوں ممالک کے کمانڈرز میں ملاقاتیں جاری رہیں گی اور افغان فوجی وفد کا دورہ اسی سلسلے کا تسلسل ہے۔ مزید پڑھیں : چارسدہ حملہ،2دہشتگردوں کی شناخت،ماسٹرمائنڈ کابھی پتاچل گیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں اطراف کی بارڈر سیکیورٹی انتظامات، روابط اور تعاون کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ وفد نے دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ سماء

TALIBAN

Afghan National Army

BachaKhan University Attack

Tabool ads will show in this div