راول پنڈی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی گارڈزکی کلاس
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Security-Guard-Training-Isb-pkg-30-01.mp4"][/video]
راولپنڈی:پولیس نے سرکاری تعلیمی اداروں کی حفاظت پرمامورسیکیورٹی گارڈزکی کلاس لےلی۔ کئی بزرگ محافظوں نے تو اسلحہ چلانا بھی اب سیکھا۔
جن پہ تکیہ تھا وہی گارڈز اناڑی نکلے۔کلاس رومز میں مودب بیٹھے بچوں جیسے یہ بزرگ، سرکاری تعلیمی اداروں کے سیکورٹی گارڈز ہیں۔معلوم ہوتا ہےکہ یہ اسلحہ چلانا شاید ابھی سیکھ رہے ہیں۔
سرکاری اداروں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کوویسے تومحافظ ہی سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بے چارے توخود تربیتی کلاس میں بیٹھ گئے ہیں ۔ پولیس کے زیرانتظام تربیت میں انہیں اسلحہ چلانا اوردشمن کا مقابلہ کرنا سکھایا جارہاہے۔
اگریہ محافظ اب تک خودہی اس ہنرسے بے بہرہ تھے تو سمجھ نہیں آتا کہ ان کی تعیناتی کا معیارکیا تھا۔یہی کہاجاسکتا ہے،کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔