تحفظ پاکستان بل زبردستی منظور کرایا گیا تو عدالت جائیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

لاہور : ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس آمرانہ قانون ہے، بل زبردستی منظور کرایا گیا تو عدالت جائیں گے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سوچ آمرانہ ہے تو قانون آمرانہ کیسے نہیں ہوں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر جانبدار ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں میں عدم تحفظ روز بروز بڑھ رہا ہے، طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ یک طرفہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ پاکستان بل زبردستی منظور کرایا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ سماء

myanmar

questions

role

cricket team

Tabool ads will show in this div