سانحہ کارساز، کیس کی سماعت آٹھ فروری کو ہوگی

Jan 30, 2016

Supreme-Court-of-Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ کار ساز بم حملہ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پانچ رکنی لارجر بینچ آٹھ فروری کو  کیس کی سماعت کرے گا۔

سانحہ کارساز کی سماعت کیلئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہیں، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

اس سے قبل سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے سانحہ کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ واضح رہے کہ اٹھارہ اکتوبر سال 2007 کو کراچی کے علاقے کارساز میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر استقبالیہ جلوس میں ہونے والے دھماکے میں ڈیڑھ سو کے قریب افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ سماء

benazir bhutto

karsaz attack

justice zaheer jamali

iftikhar chaudary

Tabool ads will show in this div