کراچی : ٹینکر مافیا کی شہریوں کا پانی شہریوں کو ہی بیچنے کی لاجواب سروس

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی بھر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے اور لگتا ہے انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، کراچی واٹر اينڈ سيوريج بورڈ کی لاڈلی ٹينکر مافيا نے کہاں کہاں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، سماء نے اپنی تحقیقات میں بھانڈا پھوڑ دیا۔

کراچی کا ٹینکر مافیا اہلیان کراچی کا پانی چوری کرکے ان ہی کو مہنگے دام فروخت کرتی ہے، حب پمپنگ اسٹيشن کے عقبی حصے سے نکالی گئی مصنوعی نہر سے ٹینکر دھڑا دھڑ بھر کر سپلائی کئے جاتے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں بھی شہد کی مکھيوں کی طرح جتھہ لگائے مافيا کے کارندے جرمن اسکول پر پانی چوری میں مصروف ہیں، سماء کی ٹيم پر نظر پڑی تو ٹینکرز رفوچکر ہوگئے۔

شہر کے بیچوں بیچ جمشيد کوارٹر کے ایک رہائشی مکان میں بھی آبی فروخت کا انتظام  کیا گیا ہے جہاں کھلے عام ٹينکرز موجود ہيں۔

آبی مافيا کا سب بڑا گڑھ بلديہ ٹاؤن ہے جہاں جرائم پيشہ عناصر اتنے سرگرم ہیں کہ کيمرہ بھی خفيہ استعمال کرنا پڑا، ہر دوسری گلی میں جہاں نگاہ اٹھاؤ گھر سے پائپ اور اس کے نيچے ٹينکر نظر آتا ہے، شام ڈھلنے کے بعد تو کام اور بھی دھڑلے سے ہوتا ہے۔

کورنگی چکرا گوٹھ کا منظر بھی مختلف نہیں وہاں بھی اطمینان سے شہريوں کے پانی پر ڈاکہ مارا جارہا ہے، پاک کالونی ميں ٹينکر کچھ چھپ چھپا کے لگایا جاتا ہے۔

سب کچھ جانتے بوجھتے بھی انتظاميہ کے کانوں پر جوں تک نہيں رينگتی  طاقتور مافیا کا ڈر ہے یا پھر جیبیں گرم ہیں، شہری پانی کو ترستے ہیں تو ترستے رہیں کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔ سماء

burger

Sonam Kapoor

plane

save

tight

god

draw

Tabool ads will show in this div