موجودہ حکومت ختم کرکےقومی حکومت بنائی جائے،اعتزازاحسن

Jan 29, 2016
Aitzaz Tasveer OC SOT 29-01 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Aitzaz-Tasveer-OC-SOT-29-01.mp4"][/video] لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے، وزیراعظم کو چاہئے کہ حکومت اور وزراء کی چھٹی کرا کے قومی حکومت بنائی جائے۔ سماء کے پروگرام "تصویر" میں  مہرین سبطین سے گفت گو میں پی پی کے سینیر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے، وزیراعظم کو چاہیئے موجودہ حکومت ختم کر کے قومی حکومت بنائی جائے، پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلا کر سب کو اعتماد میں لیں، یہ سب ڈرپوک ہیں، تمام وزراء کی چھٹی کی جائے۔ اعتزازاحسن کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور اُن کے ساتھی صرف مال بنا رہے ہیں، ڈرپوک لوگ دہشت گردوں کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے، جو دہشت گرد نہیں، اسے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم کرپٹ ہوسکتے ہیں، مگر دہشت گرد نہیں۔ سماء

ZARDARI

national action plan

aitzaz ahsan

charsada attack

Tabool ads will show in this div