ژوب چھاؤنی کے دروازے پرخود کش حملہ، 4 اہلکارزخمی
ژوب :بلوچستان کے ضلع ژوب میں چھاؤنی کے دروازے پر خودکش دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملہ آورچھاؤنی میں داخل ہونا چاہتا تھا،روکنے پرخود کو اڑا دیا۔ ڈپٹی کمشنر ژوب کے مطابق دھماکے کے وقت چھاؤنی کے گیٹ کے قریب واقع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران خود کش حملہ آور وہاں پہنچا اور چھاؤنی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
نمازیوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو اڑا لیا۔ ڈپٹی کمشنر نذیر احمد کے مطابق حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ چھاؤنی کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ سماء