بلوچستان کے حالیہ واقعات میں کالعدم جماعتیں ملوث ہیں، رحمان ملک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ: وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حالیہ واقعات میں کالعدم جماعتیں ملوث ہیں ۔۔ سرحدی علاقوں میں مقامی افراد کو مخصوص کارڈ  جاری کئے جائیں گے۔
وزیر داخلہ رحمان ملک نے بلوچستان میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار کالعدم جماعتوں کو قرار دیا ،، کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا  کہنا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے جرائم پیشہ عناصر جیل سے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے پاک افغان سرحد کا فضائی جائزہ بھی لیا۔رحمان ملک  چمن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران نیٹو ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ۔۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سرحد پرمقامی افراد کو مخصوص کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی ادارے کا حقانی نیٹ ورک سے کوئی تعلق نہیں ۔ حقانی نیٹ ورک سی آئی اے  کی پیداوار اور افغانستان میں موجود ھے۔
وزیرداخلہ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور سخت اقدامات سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ سما

میں

کے

ملک

mumbai

policy

بلوچستان

hockey

Tabool ads will show in this div