کراچی؛6 دہشتگرد گرفتار، 23افراد کا قاتل بھی پکڑا گیا

Jan 29, 2016

KHI NIGHT POLICE ACTIONS PKG 29-01

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/KHI-NIGHT-POLICE-ACTIONS-PKG-29-01.mp4"][/video]

کراچی :پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے چھ دہشتگردوں اور تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ کراچی پولیس نے رات گئے خفیہ اطلاع پررضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔گرفتار دہشتگردوں میں سے ایک  دہشتگرد بنوں جیل سے فراروالے اہم دہشتگرد کمانڈر کا دست راست بھی ہے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے 6 دستی بم، کلاشنکوف ،5ٹی ٹی پستول اوردو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ دہشتگردوں سے ملنے والے 5کلو گرام بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔ منگھوپیر پولیس نے بھی 2 ٹارگٹ کلرز کو دھرلیا، ایک ملزم نثار تین پولیس اہلکاروں سمیت 23افراد کے قتل میں ملوث ہے جبکہ دوسرا ملزم اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں سزا یافتہ ہے ۔

ادھر مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہےاور اس کے تین ساتھی پہلے سے جیل میں ہیں ۔ سماء

TARGET KILLER

6 terrorists arrested

Tabool ads will show in this div